اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پی ایل او کے سینئر رہنما صائب عریقات نے رام اللہ میں پی ایل او کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کے اجلاس کے بعد کہا کہ فلسطین لیبریشن آرگنائیزیشن کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کے سربراہ محمود عباس اور اس کمیٹی کے دیگر اراکین نے اپنے عہدوں سے استعفی نہیں دیا ہے- اس سے قبل ایسی رپورٹیں آئی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ محمود عباس اور ان کے اٹھارہ ساتھیوں نے پی ایل کی ایگزیکیٹیو کمیٹی میں اپنے عہدوں سے استعفے دے دیئے ہیں- اس سلسلے میں پی ایل او کے ایک عہدیدار واصل ابو یوسف نے کہا تھا کہ ایک مہینے کے اندر ہونے والے اجلاس میں نئی ایگزیکیٹیو کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا جائے گا-
.......
/169