اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنوب مشرقی ترکی میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں فوج کی ایک گاڑی تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں آٹھ فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
ترکی کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کے روز اس ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک فوجی گاڑی بارودی سرنگ کے دھماکے تباہ ہو گئی جس میں آٹھ فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ فوج نے پی کے کے، کو اس واقعے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ ترکی کی مسلح افواج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اس ملک کے جنوب مشرقی کرد علاقوں میں وسیع کارروائی شروع کر دی ہے جہاں فوج کے ہیلی کاپٹروں نے بھی، پی کے کے،کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔ دوسری جانب گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پی کے کے، کے مسلح افراد نے ترکی کے بارہ فوجی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ واضح رہے کہ ترکی میں بدامنی کا آغاز اس وقت ہوا جب شام کی سرحد کے قریب واقع سوروچ شہر میں کرد سیاسی سرگرم افراد کے ایک اجتماع کو بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ اس واقعے میں بتّیس افراد ہلاک جبکہ سو دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲