18 اگست 2015 - 07:50
امریکی عوام ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی معاہدے کے حامی

امریکا کے ترسٹھ فیصد یہودی ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے حامی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جیوش جرنل نامی جریدے نے حال ہی میں ایک سروے کیا ہے۔ اس سروے میں حصہ لینے والے چون فیصد امریکی شہریوں نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ امریکا کے ترسٹھ فیصد یہودی اس معاہدے کے حامی ہیں اور یہ تعداد امریکا کے دوسرے شہریوں کی نسبت نو فیصد زیادہ ہے۔ اس جریدے کے مطابق جے اسٹریٹ آرگنائزیشن نے ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی حمایت پر مبنی تشہیراتی مہم کے لئے دو ملین ڈالر کی رقم مختص کی ہے۔ جیوش جرنل کا مزید کہنا ہے کہ امریکا کے بعض یہودی رہنما اس بات کو بھول چکے ہیں کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی معاہدے کی حمایت کرنے والے یہودی اس معاہدے کے مخالف یہودیوں سے پانچ گنا زیادہ ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169