16 اگست 2015 - 09:10
حمید گل کی نماز جنازہ کا اعلان عبداللہ گل کی واپسی کے بعد کیا جائیگا

حمید گل 20 نومبر 1936ء کو سرگودھا میں پیدا ہوئے۔ حمید گل نے اکتوبر انیسو چھپن میں فوج میں کمیشن حاصل کیا، جبکہ 65 کی جنگ کے موقع پر وہ چونڈہ کے محاذ پر ٹینک کمانڈر تھے۔ وہ 1968-69 میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں زیرتربیت رہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ حمید گل انتقال کرگئے۔ جنرل ریٹائرڈ حمید گل کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ مری گئے تھے جہاں ان کے دماغ کی شریان پھٹ گئی، وہ مری کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ انتقال کرگئے۔ 80 سالہ جنرل ریٹائرڈ حمید گل کچھ عرصے سے بلڈ پریشر کے عارضے میں مبتلا تھے۔
دیگر ذرائع کے مطابق آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ حمید گل 79 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ میڈیا نیوز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ حمید گل کو برین ہیمرج ہوا تھا اور حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں مری کے سی ایم ایچ منقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
خرابی صحت کی بناء پر حمید گل کچھ عرصے سے مری میں قیام پذیر تھے۔ حمید گل 20 نومبر 1936ء کو سرگودھا میں پیدا ہوئے۔ حمید گل نے اکتوبر انیسو چھپن میں فوج میں کمیشن حاصل کیا، جبکہ 65 کی جنگ کے موقع پر وہ چونڈہ کے محاذ پر ٹینک کمانڈر تھے۔ وہ 1968-69 میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں زیرتربیت رہے، جس کے بعد 1972ء سے 76 تک بٹالین کمانڈر اور 1978ء میں انہیں ترقی دے کر بریگیڈیر بنایا گیا۔ اس کے بعد وہ بتدریج ترقی کرکے بہاولپور کے مارشل لا ایڈمنسٹریٹر اور ملتان کے کور کمانڈر رہے۔ 1987ء سے 1989ء تک آئی ایس آئی کے سربراہ رہے، جس دوران سوویت یونین کی افغانستان جارحیت کے حوالے سے ان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل رہا۔ انہیں اسلامک ڈیموکریٹک الائنس کا ماسٹر مائنڈ بھی مانا جاتا ہے۔ ملک کی خدمات پر انہیں ہلال امتیاز (ملٹری) اور ستارہ بسالت سے نوازا گیا جبکہ وہ 1992ء میں فوج سے ریٹائر ہوئے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169