16 اگست 2015 - 08:29
دہشتگرد گروہ داعش نے شام کی بنیادی تنصیبات کو سیکڑوں ملین ڈالر کا نقصان پہنچایا

دہشت گرد گروہ داعش نے شام کی بنیادی تنصیبات کو سیکڑوں ملین ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے شام کی بنیادی تنصیبات، خاص طور سے تیل و گیس کی تنصیبات کو سیکڑوں ملین ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے- المیادین ٹی وی نے شام کی بنیادی تنصیبات پر داعش کے حملے سے ہونے والے نقصان کے بارے میں اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے صرف تدمر شہر کی بنیادی تنصیبات کو ہی دسیوں ملین ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے- اس رپورٹ کے مطابق داعش گروہ تیل و گیس کی تنصیبات، خصوصا" تیل و گیس کی سپلائی لائنوں، کو وسیع پیمانے پر تباہ کر کے شامی حکومت اور عوام پر دباؤ میں شدت پیدا کرنا چاہتا ہے- رپورٹ کے مطابق جنگ شام نے شام کے اقتصاد اور معیشت کو خاص طور سے تیل کے علاقوں کو، بھاری نقصان پہنچایا ہے لیکن اقتصادی حالات کو بہتر بنانے، خاص طور سے تیل و گیس، جو شامی عوام کی بنیادی ضرورت پوری کرنے کا ذریعہ ہے، کی پیداوار میں اضافہ کرنے کی شامیوں کی بھرپور کوششیں جاری ہیں- بحران شام سے پہلے شام کی تیل کی یومیہ پیداوار تقریبا" پانچ لاکھ بیرل تھی لیکن دہشت گردوں کے حملے اور تیل کی تنصیبات تباہ ہونے کی وجہ سے اب شام کی تیل کی پیداوار تقریبا" دس فی صد رہ گئی ہے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169