15 اگست 2015 - 19:21
بلوچستان، دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ ہزارہ ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہلکار شہید

ڈیرہ اللہ یار میں حالت نازک ہونے کے باعث انہیں فوری طور پر لاڑکانہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا، لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایس ایچ او شیر حسین راستے میں ہی شہید ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پولیس تھانہ حامد پور کی حدود منشی پولیس چوکی کے قریب حامد پور کی پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ نامعلوم مسلح شرپسندوں‌ نے پولیس پر شدید فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس تھانہ حامد پور کے ایس ایچ او شیر حسین زخمی اور تین اہلکار موقع پر شہید ہوگئے، جبکہ 5 اہلکاروں کو مسلح شدت پسنداپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس اور نامعلوم شرپسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوااور شرپسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فائرنگ سے شدید زخمی ایس ایچ او شیر حسین کو فوری طور پر ڈیرہ اللہ یار ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بعدازاں ڈیرہ اللہ یار میں حالت نازک ہونے کے باعث انہیں فوری طور پر لاڑکانہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا، لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایس ایچ او شیر حسین راستے میں شہید ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا، جبکہ واقعے سے متعلق مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔

.......

/169