15 اگست 2015 - 17:49
لبنانی سکیورٹی فورسز نےدہشت گرد کمانڈراحمدالاسیرکو گرفتارکرلیا

لبنانی سکیورٹی فورسز نے سلفی وہابی دہشت گرد رہنما احمد الاسیر کو ملک سے فرار کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لبنانی سکیورٹی فورسز نے سلفی وہابی دہشت گرد رہنما احمد الاسیر کو ملک سے فرار کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق احمد الاسیرکو لبنان کی سکیورٹی فورسز نے بیروت ہوائی اڈے سے جعلی پاسپورٹ کے ذریعہ اور حلیہ تبدیل کرکے لبنان سے فرار کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق احمد الاسیر کا باپ سنی اور ماں شیعہ ہے اور وہ ایک سلفی وہابی دہشت گرد گروپ کے سربراہ ہیں جو کئی لبنانی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہے۔

.......

/169