اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ مظاہرے عالمی یوم امن، نامی تنظیم کے زیر اہتمام ہونے والے ہیں۔ ان مظاہروں کا مقصد عوام کی جانب سے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اظہار کرنا ہے۔ سرگرم افراد کا کہنا ہے کہ ان میں سے بعض مظاہروں کا انتظام مختلف ملکوں میں مقیم ایرانیوں نے کیا ہے اور یہ مظاہرے، جنگ پسند ٹولے کے مقابلے میں ایران کے ساتھ یکجہتی کی علامت ہوں گے۔ ان مظاہروں کا اہتمام کرنے والوں نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی پارٹی اور گروہ سے تعلق نہیں رکھتے۔ اس رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایران اور گروپ پانچ جمع ایک، کے ایٹمی معاہدے کی حمایت کی گئی ہے اور اعلان کیا گیا ہے کہ دنیا کے اسّی شہروں میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک، کے ایٹمی معاہدے کی حمایت میں مظاہرے ہوں گے۔ ان شہروں میں ملبورن، ٹوکیو، پیرس اوٹاوہ اور نیویارک قابل ذکر ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲