14 اگست 2015 - 15:03
شمالی افغانستان میں پولیس اہلکاروں پر طالبان کا حملہ

شمالی افغانستان میں پولیس اہلکاروں پر طالبان کے حملے میں چار پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق شمالی افغانستان کے صوبہ جوزجان کے پولیس سربراہ فقیر محمد جوزجانی نے جمعے کے روز کہا ہے کہ طالبان نے صوبہ جوزجان کے ضلع خم آب میں حملہ کر کے چار پولیس اہلکاروں کو ہلاک اور چھے دیگر کو اغوا کر لیا- فقیر محمد کے مطابق یہ پولیس اہلکار اپنی چھٹیاں گذار کر اپنی ڈیوٹی پر واپس لوٹ رہے تھے- اغوا کئے جانے والے چھے پولیس اہلکاروں کے بارے میں اب تک کوئی اطلاع نہیں ملی ہے- طالبان نے ابھی اس خبر پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲