اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر سامانتھا پاور نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل چوبیس اگست کو ہم جنس پرستوں پر دہشت گرد گروہ داعش کے حملوں کے بارے میں ایک اجلاس منعقد کرے گی- سلامتی کونسل کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہو گا کہ وہ اپنے کسی اجلاس میں ہم جنس پرستوں کے نام نھاد حقوق کا جائزہ لے گی- سامانتھا پاور نے کہا کہ سلامتی کونسل کی غیررسمی نشست میں داعش کے زیرقبضہ علاقوں میں ہم جنس پرستوں پر داعش کے دہشت گردوں کے حملوں کا جائزہ لیا جائے گا- امریکا اور چلی اس نشست کی میزبانی کریں گے اور اس میں سلامتی کونسل کے تمام رکن ممالک شرکت کر سکتے ہیں- اس نشست میں عراق اور شام کے کئی ہم جنس پرست بھی شرکت کریں گے کہ جو داعش کے حملوں کے خوف سے اپنے ملکوں سے بھاگے ہوئے ہیں اس کے علاوہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی کمیشن کی سربراہ جیسیکا اسٹرن بھی اس نشست میں شرکت کریں گی-
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے آج تک فلسطین، یمن یا عراق و شام میں داعش کے ہاتھوں ظلم کا شکار دیگر افراد کے بارے میں کوئی اجلاس منعقد نہیں کیا لیکن تعجب اس بات پر ہے کہ ہم جنس پرستوں کا دفاع کرنے میں سلامتی کونسل امریکہ کے ساز کے ساتھ ساز بجا رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲