اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق 90 سال جمی کارٹر نے واشنگٹن میں ایک مختصر بیان میں اپنی بیماری کی تشخیص کا اعلان کیااور کہا کہ بیماری کا پتا اُس وقت چلا جب حالیہ دِنوں میں اُن کے معدے کاآپریشن کیا گیا۔ جمی کارٹر نے تفصیل نہیں بتائی کہ اُنھیں کس قسم کا سرطان ہے۔ جمی کارٹر نے کہا کہ ممکنہ طور پر اگلے ہفتےجب مزید حقائق سامنے آئیں گے تو مکمل بیان دیا جائے گا۔امریکا کے انتالیسویں صدر جمی کارٹر کاتین اگست کو آپریشن کیا گیا تھا ، جس میں اُن کے معدے کا ایک چھوٹا حصہ نکال دیا گیا تھا ۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169