اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف بدھ کے روز شام کے دورے پر دارالحکومت دمشق پہنچے- دمشق ہوائی اڈے پر شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد اور شام میں ایران کے سفیر محمد رضا شیبانی نے ان کا استقبال کیا- اس کے بعد ایرانی وزیر خارجہ نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کی جس میں دو جانبہ اور علاقائی مسائل نیز شام کے حالات کے بارے میں بات چیت کی- اس ملاقات میں شام کے وزیر خارجہ ولید معلم اور بشار اسد کی سیاسی مشیر بثینہ شعبان بھی موجود تھیں- ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اپنے دورہ شام کے آخر میں حضرت زینب (س) اور حضرت رقیہ (س) کے روضوں کی زیارت بھی کریں گے- محمد جواد ظریف بدھ کے روز بیروت سے دمشق پہنچے ہیں- دورہ شام کے بعد وہ پاکستان اور ہندوستان کا بھی دورہ کریں گے-
۔۔۔۔۔۔۔
/169