اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹوں کے مطابق افغان طالبان نے داعش عناصر کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو فلم کے بعد اس گروہ کے عناصر کی گرفتاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اس ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ سیاہ کپڑوں میں داعش دہشت گرد عناصر نے دس افراد کو بم دھماکہ کر کے قتل کر دیا۔ یہ لوگ داعش کا پرچم بھی ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے تھے۔ دوسری جانب افغانستان کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان حسیب صدیقی نے اعلان کیا ہے کہ اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ یہ ویڈیو کلپ، صوبہ ننگرہار میں تیار کی گئی ہو۔ واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل افغانستان کے صوبہ لوگر کے مقامی عہدے داروں نے کہا تھا کہ طالبان کے دباؤ کے بعد علاقے میں داعش کا سرغنہ سعد اماراتی علاقے سے نامعلوم جگہ فرار ہو گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲