12 اگست 2015 - 18:03
یمن میں سعودی عرب کے ہولناک جرائم کے خلاف مظاہرہ

یمن کے دارالحکومت صنعا میں لاکھوں یمنی شہریوں نے سعودی عرب کی وحشی اور ظالم حکومت کے بھیانک اور ہولناک جرائم کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا میں لاکھوں یمنی شہریوں نے سعودی عرب کی وحشی اور ظالم حکومت کے بھیانک اور ہولناک جرائم کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

یمنی مظاہرین نے یمن میں سعودی عرب کے بھیانک جرائم پر عالمی اداروں اور تنظیموں کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ پر زوردیا ہے کہ یمنی عوام کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔ یمنی مظاہرین نے سعودی عرب کے سنگین ، وحشیانہ اور ظالمانہ جرائم کے خلاف استقامت اور پائداری کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

.......

/169