11 اگست 2015 - 14:52
مرضیہ افخم: ایٹمی معاہدے پر سعودی وزیر خارجہ کی برہمی غیر منطقی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ویانا ایٹمی معاہدے کے بارے میں سعودی وزیر خارجہ کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے اپنے ردعمل میں عالمی برادری اور ایران کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی برہمی کو غیر منطقی قرار دیا ہے- انہوں نے جرمن اور سعودی وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران سعودی وزیر خارجہ کے بیان کو ایک غیر ضروری بحران کے خاتمے کے لئے ایران اور عالمی برادری کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے پر برہمی کا نتیجہ قرار دیا- مرضیہ افخم نے کہا کہ جب ایک علاقائی حکومت کا سینئر نمائندہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح کے مسائل کے سیاسی حل پر اتنا برہم تو پھر اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں رہ جاتا کہ اس نے مشکلات و بحران کی زندگی کا انتخاب کیا ہے- انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ ویانا ایٹمی معاہدے کے بارے میں ایک اسلامی اور ہمسایہ ملک کے وزیر خارجہ کا بیان صیہونی حکومت کے مواقف کی تکرار ہے۔ مرضیہ افخم نے ایران میں یورینیم کی افزودگی کے بارے میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان بین الاقوامی تعلقات اور ممالک کی توانائی و صلاحیت کے بارے میں غلط ادراک کا غماز ہے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169