11 اگست 2015 - 10:58
ایرانی وزیر خارجہ، جمعرات کو اسلام آباد پہنچیں گے

ایران کے وزیر خارجہ اپنے علاقائی دورے میں تیرہ اگست کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، جمعرات کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچیں گے جہاں دونوں ممالک کے مابین تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کے بارے میں گفتگو ہو گی۔ محمد جواد ظریف اپنے مجوزہ دورے کے موقع پر اپنے پاکستانی ہم منصب سرتاج عزیز اور وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ دو طرفہ مشترکہ مفادات اور بعض علاقائی مسائل ایسے موضوعات ہیں جو فریقین کے درمیان گفتگو میں زیر بحث آ سکتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ علاقے کے دو اہم اسلامی ممالک کی حیثیت سے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے ہمیشہ گہرے تعلقات رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169