8 اگست 2015 - 07:52
عراقی وزیر دفاع: صوبہ نینوا میں دوہزار سے زائد بے گناہ شہریوں کا قتل

عراق کے صوبہ نینوا میں داعش دہشت گردوں نے دو ہزار سے زا‏ئدبے گناہ افراد کو قتل کر دیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر دفاع خالد العبیدی نے جمعے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ داعش دہشت گرد، اب تک صوبہ نینوا کے دو ہزار ستّر افراد کو قتل کر چکے ہیں- ان افراد نے داعش دہشت گرد گروہ کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کر دیا تھا- خالد العبیدی نے کہا کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ ان افراد کو کب پھانسی دی گئی- بعض عینی شاہدین اور باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افراد کو گذشتہ چھے ماہ کے دوران پھانسی دی گئی- واضح رہے کہ شہر موصل، عراق کا دوسرا بڑا شہر ہے جس پر جون دو ہزار چودہ میں مقامی سیکورٹی اہلکاروں کی پسپائی کے بعد داعش نے قبضہ کر لیا تھا-

.......

/169