اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ہیرو شیما اور ناگاساکی پر امریکہ کی ایٹمی بمباری کو ستّر سال پورے ہونے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہیرو شیما اور ناگاساکی پر امریکی ایٹمی بمباری کی برسی کے ذریعے دنیا تک یہ پیغام پہنچنا چاہئے کہ مکمل ایٹمی ترک اسلحہ کا وقت آگیا ہے اور اس طرح کے ہتھیار صفحہ ہستی سے ہمیشہ کے لئے ختم کئے جانے کی ضرورت ہے- اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے تاکید کے ساتھ کہا کہ جب تک یہ ہدف حاصل نہیں ہو جاتا اور دنیا سے ایٹمی ہتھیار پوری طرح سے ختم نہیں ہو جاتے اس وقت تک وہ اس حادثے کے شکار افراد کے لواحقین کے ساتھ کھڑے رہیں گے- قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے دوسری عالمی جنگ کے دوران چھے اور نو اگست انیس سو پینتالیس کو جاپان کے شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹمی بمباری کر کے دو لاکھ سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲