7 اگست 2015 - 10:24
ایران اور عراق کے درمیان مقدس مقامات میں سرگرمیوں کے سلسلے میں تعاون کا معاہدہ

اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق نے اوقاف، مقدس مقامات اور قرآن سے متعلق سرگرمیوں کے سلسلے میں مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ایران اور عراق کے درمیان اوقاف، مقدس مقامات اور قرآن سے متعلق سرگرمیوں کے سلسلے میں مشترکہ تعاون کے معاہدے پر بغداد میں ایران کے ادارہ اوقاف کے سربراہ حجت الاسلام علی محمدی اور عراق کے شیعہ وقف بورڈ کے سربراہ سید علاء موسوی نے دستخط کئے- اس معاہدے سے ایران اور عراق کے درمیان اوقاف، مقدس مقامات اور قرآنی امور سے متعلق مشترکہ سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا- ایران کے ادارہ اوقاف کے سربراہ حجت الاسلام علی محمدی کا دورہ عراق گذشتہ اتوار کو شروع ہوا- انھوں نے اس دورے میں اپنے عراقی ہم منصب سے ملاقات کی اور اوقاف اور مقدس مقامات سے متعلق مسائل اور قرآنی امور پر تبادلہ خیال کیا- ایران کے ادارہ اوقاف کے ترجمان علی ربیعی نے کہا ہے کہ عراقی فریق، اوقاف اور وقف شدہ املاک کا نظم و نسق چلانے کے سلسلے میں ایران کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے اور ایران بھی عراق کے شیعہ وقف بورڈ کے کارکنوں کو تربیت دینے کے لئے تیار ہے- انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اہم قدم، تجربات کا تبادلہ اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی زمین ہموار کرنا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲