2 اگست 2015 - 12:32
غیر ملکی طاقتیں شام میں اپنے ناپاک عزائم میں ناکام

شام کی نیشنل ڈیفنس فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو شامی عوام کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے پر مبنی اپنے مقصد میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے الاخباریہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کی نیشنل ڈیفنس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر علی الصافی نے ہفتے کے دن فوج کی تشکیل کی ستّرویں سالگرہ کی مناسبت سے کہا کہ شام مخالف تمام سازشوں کا مقصد اس ملک کی نابودی، آزادانہ فیصلوں اور ارضی سالمیت کا خاتمہ کرنا ہے۔ بریگیڈیئر علی الصافی نے مزید کہا کہ غیر ملکی طاقتیں شام میں اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لئے غلط حربوں کی سہارا لیتی ہیں۔ لیکن شام کی مسلح افواج دہشت گردوں سے اپنی زمین کا چپہ چپہ آزاد ہونے تک نیشنل ڈیفنس فورس کی حمایت سے اپنی استقامت جاری رکھیں گی۔ بریگیڈیئر علی الصافی کا مزید کہنا تھا کہ جو عناصر دنیا کے سو ممالک سے ہمارے ملک کو نابود کرے کے لئے یہاں آئے ہیں وہ جمہوریت اور آزادی کے معنی تک نہیں جانتے ہیں اور وہ دوسرے ممالک کی خفیہ ایجنسیوں خصوصا اسرائیل کی جاسوسی تنظیم موساد اور امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ایجنٹ اور پٹھو ہیں۔ شام کی نیشنل ڈیفنس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر علی الصافی کا کہنا تھا کہ ان کا ملک ہرگز تقسیم نہیں ہوگا اور وہ ہمیشہ آزاد اور متحد رہے گا۔ واضح رہے کہ شام کی فوج کی تشکیل سنہ انیس سو پینتالیس میں عمل لائی گئی تھی اور اس ملک کی نیشنل ڈیفنس فورس عوامی رضاکاروں پر مشتمل ہے۔ اس فورس کو سنہ دو ہزار بارہ کو وجود میں لایا گیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲