اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق صیہونی حکومت کے سربراہ " روون ریولین" نے بیت المقدس میں ایک مظاہرے میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ پورے اسرائیل میں نفرت، تشدد اور غلط و انحرافی عقائد پھیل رہے ہیں اور اس کا تسلسل جلد ہی اسرائیل کی تباہی کا باعث بنے گا- روون ریولین نے غرب اردن میں ایک گھر جلائے جانے کے بارے میں کہا کہ یہ اقدام، اسرائیل کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے- دوسری جانب صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل، انتہا پسند عناصر اور تشدد و نفرت پھیلانے والے عناصر سے نمٹے گا- بنیامین نتن یاہو کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ وہ خود مشرق وسطی کے بحران کے ایک ایسے بڑے ذمہ دار صیہونی عہدیدار ہیں جو انتہا پسندانہ پالیسیاں اختیار کرکے فلسطینیوں پر ہر طرح کے مظالم ڈھا رہے ہیں- قابل ذکر ہے کہ صیہونی آبادکاروں نے جمعے کی صبح غرب اردن میں ایک فلسطینی کے گھر کو نذر آتش کر کے علی سعد الدوابشہ نامی ایک شیر خوار بچے کو زندہ نذر آتش کر دیا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲