اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے افغانستان کے صوبہ قندوز کے ضلع "قلعہ زال" کے سب سے بڑے پل " آق تپہ- قلعہ زال" کو دھماکے سے اڑا دیا- آق تپہ- قلعہ زال پل، تین سال قبل عالمی برادری کے تعاون سے سات لاکھ ڈالر خرچ کر کے تعمیر کیا گیا تھا- اس پل کی لمبائی ایک سو بیس میٹر اور چوڑائی سات میٹر ہے - آق تپہ- قلعہ زال پل کو طالبان نے ایسے عالم میں تباہ کیا ہے کہ دریائے قلعہ زال میں سال بھر کے دوران کئی بار طغیانی آئی ہے- آق تپہ، قلعہ زال کا مرکزی علاقہ ہے جبکہ قلعہ زال کا شمار، صوبہ قندوز کے بڑے شہروں میں ہوتا ہے- چند روز قبل، قلعہ زال پر طالبان کے حملے تیز ہونے کے باعث افغان سیکورٹی اہلکاروں نے اس علاقے سے پسپائی اختیار کرلی تھی جس کے نتیجے میں ضلع قلعہ زال پر طالبان کا قبضہ ہو گیا-
.......
/169