1 اگست 2015 - 11:44
ایران میں ایشین والیبال چمپیئن شپ کے مقابلے شروع

ایران کے دار الحکومت تہران میں ایشین والیبال چمپیئن شپ کے مقابلے شروع ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ایشین والیبال چمپیئن شپ کے اٹھارہویں مقابلے جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات شروع ہوئے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی بی ٹیم نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات کویت کی والیبال ٹیم کا مقابلہ کیا۔ یہ مقابلہ ایران کی ٹیم نے تین ایک سے جیت لیا۔ ان مقابلوں میں سولہ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے ایران، قزاقستان، کویت اور چینی تائپے، گروپ بی آسٹریلیا، ہندوستان، ترکمنستان، اور قطر، گروپ سی جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، پاکستان اور عمان اور گروپ ڈی چین، جاپان، سری لنکا اور بحرین کی ٹیموں پر مشتمل ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی والبیال ٹیم نے سنہ دو ہزار گیارہ اور دو ہزار تیرہ میں ہونے والے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی اور اب وہ تیسری مرتبہ ایشین چمپیئن شپ کا اعزاز حاصل کرنے کے لئے ان مقابلوں میں شریک ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران ایشین والیبال چمپیئن شپ کے مختلف ادوار کے مقابلوں میں چاندی اور کانسی کے دو تمغے بھی حاصل کر چکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲