اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ائیر لینڈ کے مسلمانوں کا گروہ داعش کے جرائم کے خلاف مظاہرہ شہر ڈبلن میں ایک بجے دن کو شروع ہوگا۔
اس مظاہرے کا مقصد گروہ داعش کے جرائم کے خلاف نفرت کا اظہار اور دنیا کو آگاہ کرنا ہے کہ اسلام محبت اور آشتی کا دین ہے۔ گروہ داعش کے جرائم کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ایک ماہ قبل تیونس میں گروہ داعش کے ہاتھوں تین ائیرلینڈ کے شہری ہلاک ہوئے تھے۔ ائیرلینڈ کے مسلم رہنماؤں نے ایک بیانیہ جاری کیا ہے جس میں گروہ داعش کے غیرانسانی اقدامات کی مذمت کی گئی ہے۔
شہر ڈبلن میں اس پُرامن مظاہرے میں تیونس میں گروہ داعش کے ہاتھوں قتل ہونے والے ائیرلینڈی شہریوں کے احترام میں دومنٹ کیلئے خاموشی اختیار کی جائے گی۔
یاد رہے کہ شام اور عراق میں گروہ داعش کے غیر انسانی اقدامات کی وجہ سے دسیوں ہزار بے گناہ انسان لقمہ اجل بن چکے ہیں ان میں معصوم بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
.......
/169