26 جولائی 2015 - 09:43
ایران کے صدر حسن روحانی کردستان کے دورے پر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور کابینہ کے اراکین، ایران کے مغربی صوبے کردستان کے عوام سے ملاقات اور ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے لئے اس صوبے کے مرکز سنندج پہنچے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور کابینہ کے اراکین، ایران کے مغربی صوبے کردستان کے عوام سے ملاقات اور ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے لئے اس صوبے کے مرکز سنندج پہنچے ہیں-
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اتوار کی صبح سنندج ایئرپورٹ پہنچے جہاں ان کا صوبہ کردستان میں ولی فقیہ کے نمائندے حسینی شاہرودی، کردستان کے گورنر عبدالمحمد زاہدی اور دیگر اعلی مقامی عہدیداروں نے استقبال کیا- صدر مملکت اپنے اس دورے میں عوام، علماء، دانشوروں اور جانبازوں سے علیحدہ علیحدہ خطاب کریں گے اور اپنے اس ایک روزہ دورے میں وہ ترقی اور سرمایہ کاری کے اجلاس اور انتظامی کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲