25 جولائی 2015 - 16:41
قطب شمال کے چھوٹے سے علاقے میں پہلی مسجد کا افتتاح

کینیڈا کے مسلمان قطب شمال کے چھوٹے سےعلاقے میں پہلی مسجد تعمیر کررہے ہیں اورامید کی جاتی ہے کہ اس سال کے آخرتک اس مسجد کی تعمیر کا کام مکمل ہوجائے گا۔

پاکستان کے کینیڈا میں مقیم انجینیئرسید آصف علی اس بارے میں کہا ہے کہ پانچ سال قبل اس مسجد کی تعمیرکے بارے میں سوچا تھا اورخطے کی اسلامی خیراتی فاونڈیشن نے اس مسجد کی تعمیر کے لیے مسلمانوں کی امداد کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہےکہ گزشتہ سال ماہ مبارک رمضان میں اسلامی خیراتی فاونڈیشن نے عوامی امداد کواکٹھا کرنےکے لیے تعاون کیا تھا اوراس سلسلے میں دیگرممالک میں مقیم مسلمانوں اور عیسائیوں سے بھی اس مسجد کی تعمیر کےلیے امداد وصول کی گئی ہے۔
سید آصف علی نے اس بات پرزوردے کرکہا ہےکہ اس ملک میں مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اوراہم امید کرتےہیں کہ یہ مسجد مسلمانوں کے درمیان اتحادووحدت کے فروغ اوران کی ترقی کے مکان میں تبدیل ہوجائے گی اورطے یہ پایا ہے کہ اس مکان میں مناسب قیمت پرایک فوڈ سنٹربھی تعمیر کیا جائے۔
قابل ذکرہے کہ قطب شمال میں ۶لاکھ سترہزار افراد زندگی بس کرتےہیں جن میں سو افراد کا تعلق مسلمانوں سے ہے۔

.......

/169