25 جولائی 2015 - 15:49
افغان فوج نے ایک سو نواسی طالبان دہشتگردوں کو ہلاک کردیا

افغان فوج نے ملک کے مختلف علاقوں میں متعدد طالبان کو ہلاک اور زخمی کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغان سیکورٹی اہلکاروں نے متعدد کارروائیوں کے دوران طالبان کے ایک سو نواسی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ رپورٹ کے مطابق افغان وزارت کے دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج کی ان کاروائیوں میں اٹھّاسی طالبان زخمی بھی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان جھڑپوں میں تیرہ افغان فوجی بھی ہلاک ہوئے۔ طالبان نے اب تک اس بارے میں کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

.......

/169