اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس خبرگان یا ماہرین کی کونسل کے رکن نے کہا ہے کہ سامراج، داعش کو پروان چڑھانے اور اس کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ لندن میں نام نہاد شیعہ گروپ قائم کر کے مسلمانوں کے قتل عام کے درپے ہے-
ایران کی ماہرین کی کونسل کے رکن آیت اللہ سید احمد خاتمی نے جمعرات کے روز ایران کے شمال مشرقی شہر مشہدالمقدس میں ایک بیان میں کہا کہ دشمن، مسلمانوں کے درمیان اختلافات اور مذہبی جنگ کی آگ بھڑکانے کے درپے ہے- آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب کی برکت سے حقیقی اسلام میں نئی جان پیدا ہو گئی ہے اور اسے دوبارہ زندگی مل گئی ہے- ماہرین کی کونسل کے رکن نے ولایت فقیہ کے عظیم الشان مقام و منزلت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ولایت فقیہ، ایک ایسا رکن ہے جو مسلمانوں میں اتحاد کو مکمل ضمانت فراہم کرتا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲