23 جولائی 2015 - 11:47
جوہری معاہدہ ایران اور دیگر ممالک کے درمیان نئی راہیں کھولے گا: نائب سوئیس وزیر خارجہ

سوئٹزرلینڈ کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تہران اور گروپ 1+5 کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے سے ایران اور عالمی ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے لئے نئی راہیں ہموار ہوں گی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سوئٹزرلینڈ کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تہران اور گروپ 1+5 کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے سے ایران اور عالمی ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے لئے نئی راہیں ہموار ہوں گی.

ان خيالات كا اظہار ايران كے دور پر آنے والے 'ايوز روسيا' نے ارنا كے نمائندے كو خصوصي انٹريو ديتے ہوئے كيا.
مشہد بين الاقوامي ہوائي اڈے پہنچنے پر انہوں نے كہا كہ بہت جلد جوہري معاہدے كے مثبت نتائج مختلف شعبوں ميں نظر آنا شروع ہوجائيں گے.
انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ اس پيشرفت كے بعد اسلامي جمہوريہ ايران علاقائي اور بين الاقوامي سطح پر اپنا كردار مزيد مستحكم كرسكتا ہے.
نائب سوئيس وزير خارجہ كہا كہنا تھا كہ ويانا معاہدےكے ذريعے سے نہ صرف جوہري امور پر پيشرفت ثابت ہوگي بلكہ سياسي، اقتصادي اور ثقافتي تعلقات كو بھي مزيد وسعت ملے گي.
ايران اور سوئيس كے درميان ديرينہ تعلقات كو مثالي قرار ديتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ دونوں ممالك كے درميان باہمي تعاون ہرگز تعلل كا شكار نہيں ہوا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲