22 جولائی 2015 - 14:33
داعش کا قلع قمع کرنے کے لیے ایران کے ساتھ دعاون انتہائی اہم: روس

سرگئ لاروف نے مزید کہا کہ بدنام زمانہ تکفیری گروہ داعش کا قلع قمع کرنے کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف  نے مشرق وسطیٰ کے خطے میں سرگرم بدنام زمانہ دہشتگرد ٹولے داعش کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیاہے ۔
انہوں نے کہاہےکہ بدنام زمانہ تکفیری دہشتگرد ٹولے داعش نے شام و عراق سمیت مشرق وسطیٰ کے ممالک میں تباہی برپا کی ہے اوراس ٹولے نے مصر اور لیبیا کے افریقی ممالک میں بھی اپنی جڑیں مضبوط کر  دی ہیں  جس سے تمام دنیا کو خطرہ لاحق ہے ۔
انہوں نے کہاہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران اور چھ عالمی طاقتوں کےدرمیان کامیاب جوہری معاہدے کے اختتام سے داعش کے خلاف جنگ کیلئے ایک وسیع راہ ہموار ہوئی ہے ۔
سرگئ لاروف نے مزید کہا کہ بدنام زمانہ تکفیری گروہ داعش کا قلع قمع کرنے کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲