22 جولائی 2015 - 14:19
ڈیوڈ کیمرون کا اپنے پالے کتوں کو شکست دینے کا دعویٰ

برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ اسلام سے منحرف دہشت گردوں کے خلاف جنگ ہماری نسل کی جنگ ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رائٹرز کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ اسلام سے منحرف دہشت گردوں  کے خلاف جنگ ہماری نسل کی جنگ ہے ۔ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ  برطانوی اقدارمشترکہ اقدار ہیں اوراب ثقافتی حساسیت کی بنیاد پرآنکھیں بند نہیں کی جائیں گی۔ کیمرون نے برمنگھم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان سازشی نظریات کی مذمت اور اسلام کی غلط توجیح کرنیوالوں کو شکست دینے کیلیے حکومت کی مددکریں۔ کیمرون نے کہا کہ اسلام سے منحرف دہشت گردوں کو ہمیں شکست دینی ہے اورایسا مسلمان رہنماؤں، والدین، علماء اورٹیچرزکی مددکے بغیرممکن نہیں۔ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ داعش کو بیرون ملک شکست دی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق داعش کی تشکیل میں امریکہ، برطانیہ اور سعودی عرب نے اہم کردار ادا کیا اور جن دہشت گردوں کو مذکورہ ممالک نے شام کے لئے تشکیل دیا وہ دہشت گرد آج خود امریکہ اور براطانیہ کے لئے مشکل  بن گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲