اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے منگل کے دن پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے حالیہ مذاکرات کی تفصیلات پیش کیں- علی اکبر صالحی نے اس امید کا اظہار کیا کہ رائے عامہ میں پایا جانے والا تضاد ختم ہو جائے گا کیونکہ مذاکرات خاص طور پر فریب اور مکاری سے کام لینے والوں کے ساتھ مذاکرات کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی کا کہنا تھا کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ایک ترقی پذیر ملک نے ترقی یافتہ ممالک کے سامنے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا اور دنیا والوں سے اپنا حق منوایا۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک نے بارہ سال تک مذاکرات انجام دینے کے بعد آخر کار رواں برس چودہ جولائی کو ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں غلط فہمیاں دور کرنے اور پابندیوں کے خاتمے سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169