اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے اسنا کے ساتھ گفتگو کے دوران ایران کی جانب سے صیہونی حکومت کو تسلیم کئے جانے اور تہران میں ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات میں اس مسئلے کو اٹھانے پر مبنی جرمنی کے نائب چانسلر کے بیانات کے بارے میں کہا کہ مشرق وسطی کے بعض مسائل کے سلسلے میں ایران کے مواقف جرمنی کی پالیسیوں سے مکمل طور پر مختلف ہیں۔
مرضیہ افخم نے مزید کہا کہ گزشتہ پینتیس برسوں کے دوران متعدد مذاکرات میں ایران کے مواقف کو واضح طور پر بیان کیا جا چکا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے ایران اور جرمنی کے دو طرفہ دلچپسی کے امور اور باہمی تعاون کے وسیع مواقع کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اور اقتصادی میدانوں میں باہمی تعاون اور مختلف بین الاقوامی بحرانوں اور موضوعات میں دونوں ممالک کے درمیان رابطوں اور مفید سرگرمیوں کا سلسلہ رہا ہے۔ مرضیہ افخم نے مزید کہا کہ جرمنی کے نائب چانسلر کے دورۂ ایران کا اصل مقصد باہمی تعاون کے بارے میں تبادلۂ خیال کرنا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ایران علاقائی مذاکرات میں ماضی کی طرح خطے کو لاحق صیہونی حکومت کے خطرے سمیت تمام خطرات کے بارے میں اپنے مواقف بیان اور اپنی تشویش کا اظہار کرے گا اور ان بحرانوں کے علل و اسباب کو بھی بیان کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169