اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کی نون الاخباریہ ویب سائٹ کے مطابق اس ملک کے باخبر ذرائع نے اتوار کے روز کہا ہے کہ اخوان المسلمین کے رہنما "محمد بدیع" اور ان کے معاون "خیرت شاطر" کی پھانسی کی سزا پر عملدرآمد، عید الفطر کی تعطیلات کے بعد ہوگا- اس رپورٹ کے مطابق مصر کے ایک سیاستداں وائل عباس نے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان اور تیونس اور الجزائر کے حکام نے بارہا اخوان المسلمین کے رہنماؤں کی پھانسی کی سزا کے حکم پر عملدرآمد کو التوا میں ڈالے جانے کا مطالبہ کیا ہے لیکن عید الفطر کی تعطیلات کے بعد، اسکندریہ کی کسی جیل میں اس حکم پر عملدر آمد ہوگا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔