18 جولائی 2015 - 06:22
عراق کے صوبۂ دیالی میں بم دھماکہ, اسّی سے زیادہ جاں بحق

عراق کے صوبۂ دیالی میں ایک بازار میں کار بم دھماکےمیں اسّی زائد افراد جاں بحق ہو گئے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابقعراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال مغرب میں تیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع صوبۂ دیالی کے ایک مصروف بازار میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات کار بم دھماکہ ہوا۔ اس کار بم ھماکے میں اسّی سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں- اس کار بم دھماکے میں دسیوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دریں اثنا دہشت گرد گروہ داعش نے ایک بیان جاری کر کے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ دوسری جانب دہشت گرد گروہ داعش، عراق کے سیکورٹی اہلکاروں اور عوامی رضاکاروں کی غلط تصویر پیش کرنے کے مقصد سے ان علاقوں میں عام شہریوں کا قتل کر رہا ہے جہاں عراقی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں اور عوامی رضاکاروں کا آپریشن جاری ہے۔ دہشت گرد گروہ داعش کا مقصد اس قتل عام کا الزام عراق کی سیکورٹی فورس اور عوامی رضاکاروں پر عائد کرنا ہے۔

.......

/169