اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حسین امیر عبداللہیان نے جمعرات کو ارنا سے انٹرویو میں کہا ہے کہ بحران یمن کے تعلق سے اقوام متحدہ اور اس کے خصوصی نمائندے کی کوششوں کو نظر انداز کرنا نیز یمن میں آل سعود کے ہاتھوں جاری نسل کشی پر سلامتی کونسل کا کوئی فیصلہ نہ کرنا عالمی برادری کے لئے قابل افسوس ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے یمن پر حملے جاری رکھنے سے یمن کے بحران کو حل کرنے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ تہران یمن کے بحران کے سیاسی حل اور یمن کے گروہوں کے مذاکرات اور یمن میں وسیع البنیاد قومی حکومت کی تشکیل کی حمایت کرتا ہے اور ساتھ ساتھ یمن میں بیرونی مداخلت کو سختی سے مسترد بھی کرتا ہے۔ واضح رہے کہ یمن پر آل سعود اور اس کے پٹھوؤں کے حملوں کو تین ماہ سے زیادہ کا عرصہ ہو رہا ہے لیکن افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ عالمی اداروں نے آل سعود کے مجرمانہ اقدامات کو رکوانے کے لئے کوئی موثر اقدام نہیں کیا ہے۔
.......
/169