16 جولائی 2015 - 22:27
یمن میں زندگی کی ابتدائی ضروریات کا فقدان، امداد کی فوری ضرورت

اقوام متحدہ میں انسان دوستانہ امداد کے کوآرڈینیٹر نے یمن میں انسانی المیے کے بارے میں خبردار کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں انسان دوستی پر مبنی امداد کے کوآرڈینیٹر نے جمعرات کے دن کہا ہے کہ یمن کے پچیس ملین شہریوں میں سے اکیس ملین سے زیادہ افراد کو پانی، ادویات اور غذا سمیت انسان دوستی پر مبنی امداد کی فوری ضرورت ہے- اقوام متحدہ میں انسان دوستی پر مبنی امداد کے کوآرڈینیٹر نے مزید کہا کہ یمن میں مسلح جھڑپوں کے باعث حقیقی انسانی المیہ رونما ہونے والا ہے- سعودی عرب نے یمن پر حملوں شدت پیدا کر دی ہے- یمن پر سعودی عرب کے حملوں میں شرکت کرنے والا متحدہ عرب امارات کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا ہے- دوسری جانب یمن کی فوج اور عوامی فورس نے صوبۂ عدن میں دہشت گرد گروہ القاعدہ کے متعدد عناصر اور ان کے حامیوں کو ہلاک کر دیا ہے- یمن میں القاعدہ کے دہشت گردوں اور آل سعود کے دوسرے پٹھوؤں کے ساتھ یمن کے فوجیوں اور عوامی فورس کی جھڑپیں ایسی حالت میں جاری ہیں کہ جب سعودی عرب کے لڑاکا طیارے یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲