14 جولائی 2015 - 12:27
ایران کی بحریہ پیشرفتہ بحری جہاز بنانے میں مصروف عمل

ایران کی بحریہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ بحریہ، پیکان کلاس کے میزائل بردار جنگی جہاز اور دیگر پیشرفتہ بحری جہاز بنا رہی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ بحریہ، میزائل بردار جہازوں کے علاوہ غدیر اور فاتح کلاس کی آبدوز بھی بنا رہی ہے۔ ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے بحریہ کے سینیئر فوجیوں کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ایرانی بحریہ ماہ مبارک رمضان کے بعد فوجی مشقیں کرے گی۔ اس تقریب میں بحریہ کے سینیئر فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بحر ہند کے علاقے کے ممالک، اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کو طاقتور فوج سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی بحریہ، مسلسل بین الاقوامی سمندروں میں موجود ہے جبکہ اس کے بحری جنگی جہاز ، آبدوز اور میزائل بردار جہاز آپریشنل سطح پر آمادہ ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲