اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما فیگن یوکسک داغ نے کہا ہے کہ حکمراں جماعت کے عدم رجحان کے باوجود وہ ہر اتحادی حکومت میں شامل ہونے کے لئے آمادہ ہیں-
یوکسک داغ کا یہ بیان ایسے میں سامنے آیا ہے کہ ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو، دیگر پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کے لئے مذاکرات انجام دینے والے ہیں-
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے نو جولائی کو داؤد اوغلو کو نئی کابینہ کی تشکیل کی دعوت تھی-
۔۔۔۔۔۔۔
/169