اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر حبیب اللہ سیاری نے کہا ایران سمندری اور زمینی حدود میں بہت عظیم دفاعی صلاحیتوں کا مالک ہے- حبیب اللہ سیاری کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی فوج کو کسی بھی طرح کے خطرے سے کوئی خوف نہیں ہے اور وہ پوری طاقت کے ساتھ دفاع کرے گی- اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر حبیب اللہ سیاری نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے فورا بعد ہی دشمنوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کیں لیکن ایرانی قوم اور فوج نے اپنے ایمان اور بھرپور طاقت کی بدولت ہر طرح کی سازش کو ناکام بنا دیا-
.......
/169