اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قابض صہیونی فوجیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے لیے آنے والی ایک فلسطینی لڑکی کو بیت لحم کے شمال میں واقع گذرگاہ پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہوگئی ہے۔ تشدد کرے کے زخمی کرنے کےبعد قابض فوجیوں نے اسے حراست میں لے لیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صہیونی فوجیوں کی وحشیانہ درندگی کا نشانہ بننے والی فلسطینی لڑکی کی شناخت نور علی مناصرہ کےنام سے کی گئی ہے جس کی عمر سولہ سال ہے۔ تشدد کے بعد صہیونی فوجیوں نے اسے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نور علی مناصرہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائی کے لیے آرہی تھی کہ قابض فوجیوں نے اسے ایک چیک پوسٹ پر روکا اور بغیر کسی وجہ کے اسے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ صہیونی فوج کی اس وحشیانہ کارروائی کے وقت فوجی چوکی پر سیکڑوں فلسطینی موجود تھے۔ انہوں نے قابض فوجیوں کی ننگی جارحیت پر سخت احتجاج کیا تو صہیونی فوجیوں نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
.......
/169