9 جولائی 2015 - 12:47
افغانستان؛ طالبان کا سابق ترجمان اپنے 25 ساتھیوں سمیت ہلاک

طالبان دہشت گرد تنظیم کا سابق ترجمان اور داعش کا موجودہ کمانڈر شاہد اللہ شاہد اپنے 25 ساتھیوں کے ہمراہ ننگرہارمیں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ طالبان دہشت گرد تنظیم کا سابق ترجمان شاہد اللہ شاہد اپنے 25 ساتھیوں کے ہمراہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ڈرون نے صوبہ ننگرہارمیں 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں طالبان کا سابق ترجمان شاہد اللہ شاہد اپنے 25 ساتھیوں کے ہمراہ ہلاک ہوگیا۔ شاہداللہ شاہد نے حال ہی میں طالبان کو چھوڑ کرعراق و شام میں سرگرم دہشت گرد تنظیم داعش میں شمولیت اختیارکی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲