اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسرائیلی فوجیوں نے بدھ کے روز بیت المقدس کا شدید محاصرہ کرکے اس شہر میں متعدد چیک پوسٹیں قائم کر دی ہیں- مقبوضہ بیت المقدس میں العالم کے نامہ نگار خضر شاہین نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ شہر بیت المقدس کا، غرب اردن، غزہ اور مجموعی طور پر تمام عرب اور اسلامی ملکوں سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد اس شہر کے محاصرے میں شدت آ گئی ہے اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے- بیت المقدس کے امور کے ماہر جمال عمرو نے بھی کہا ہے کہ اسرائیلیوں نے بیت المقدس اور مسجد الاقصی کے خلاف آشکارا جنگ کا اعلان کر دیا ہے- فلسطین کے سرگرم کارکن یوسف مخیمر نے بھی کہا ہے کہ اسرائیلی غاصبوں نے شہر بیت المقدس میں اپنے تشدد میں اضافہ کر دیا ہے اور اس شہر کو، نسل پرستانہ حائل دیوار کے ذریعے فلسطین کے دیگر علاقوں سے الگ کر دیا ہے- واضح رہے کہ کل یعنی ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعے کو عالم یوم القدس منایا جائے گا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲