9 جولائی 2015 - 10:00
ایران کے گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات سخت ترین مرحلے میں داخل: روس

روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات سخت ترین مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے جمعرات کو روس کے شہر اوفا میں برکس کے ممبر ممالک کے اجلاس کے موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو کی- اس گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایران اور گروپ پانج جمع ایک کے مذاکرات سخت ترین مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں لیکن مذاکرات میں شامل تمام فریق تہران کی پیش کردہ نئی تجاویز پر کام کر رہے ہیں- ریابکوف نے کہا کہ یہ مذاکرات چوٹی تک پہنچنے کے لئے کوہ پیمائی کے مترادف ہیں- ایٹمی سمجھوتے سے متعلق پچانوے فیصد مراحل طے پا چکے ہیں تاہم ابھی چند مرحلے باقی ہیں اور یہی چند مرحلے دشوار ترین مراحل شمار ہوتے ہیں- واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک، تیس جون تک دی گئی ڈیڈ لائن میں جامع سمجھوتے تک نہیں پہنچ سکے اس لئے دونوں فریق نے ایٹمی مذاکرات کی مدت میں پہلے سات جولائی تک اور پھر اس میں دس جولائی تک توسیع کر دی-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲