9 جولائی 2015 - 02:19
ابراہیم جعفری: عراق کے اندر چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے

عراق کے وزیر خارجہ نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ان کے ملک میں مسائل اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے بدھ کو عراق کے قومی میوزیم سے لوٹ لئے جانے والے نوادرات کی واپسی کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ عراقیوں کو اپنے مسائل اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے دوسروں کی ضرورت نہیں ہے- عراق کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دوسروں کے ذریعے عراق کے مسائل و چیلنجوں کا مقابلہ ایک بار پھر اس ملک میں غیرملکی فوجی اڈے قائم اور عراق پر قبضہ کئے جانے کی زمین ہموار کر دے گا-
عراقی وزیر خارجہ نے اپنے ملک کی وزارت سیاحت کی جانب سے عراقی نوادرات کی واپسی کے لئے، کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ عراقی وزارت خارجہ نے نوادرات کی واپسی کے لئے چند ممالک سے خط و کتابت کی ہے اور وہ، اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے گی- عراقی وزارت خارجہ اور وزارت سیاحت نے بدھ کو ایک اجلاس میں عراق کے آٹھ سو اکسٹھ نوادرات کو جو اسمگل ہو کر امریکہ ، اٹلی اور اردن پہنچ گئے تھے، واپس لے لئے جانے کا اعلان کیا-

.......

/169