اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے سینٹرل بینک کے بین الاقوامی شعبے کے سربراہ حسین یعقوبی میاب نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری مذاکرات کے ابتدائی سمجھوتے کے تحت ایران کے زر مبادلہ کے ذخائر پر سے پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد اس زرمبادلہ سے آٹھ ٹن سونا خریدا گیا۔ دوسری کھیپ تیرہ ٹن سونے پر مشتمل تھی۔ سونے کی یہ کھیپ گذشتہ آٹھ سال کے دوران جنوبی افریقہ سے خریدی گئی تھی جسے پابندیوں کے بہانے اس ملک کے ایک بینک میں بلاک کر دیا گیا تھا۔یہ بینک ایک بڑے برطانوی بینک کی ذیلی شاخ ہے۔ حسین یعقوبی میاب نے کہا کہ وزارت خارجہ کے تعاون اور فنی گفتگو کے ذریعے پانچ جمع ایک گروپ کے ارکان پر ثابت کیا گیا کہ سونے کی اس کھیپ کی خریداری کئی برس پہلے انجام پائی تھی لہذا اس پر پابندیوں کااطلاق نہیں ہوتا، انہوں نے بتایا کہ جنوبی افریقہ میں موجود ایران کے سونے کو ایران لانے کے سلسلے میں مختلف قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲