3 جولائی 2015 - 14:38
موجودہ حکومت ایرانی قوم کو دباؤ سے نکالنے کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گی: صدر روحانی

ایرانی صدر نے صلح کو جنگ سے زیادہ دشوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ایرانی قوم کو دباؤ سے نکالنے کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی صدر نے صلح کو جنگ سے زیادہ دشوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ایرانی قوم کو دباؤ سے نکالنے کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گی.

ان خيالات كا اظہار صدر مملكت حجت الاسلام و المسلمين 'حسن روحاني' نے گزشتہ رات صوبائي گورنروں اور نائب وزراء كے ساتھ ضيافت افطار كے دوران خطاب كرتے ہوئے كيا.
ايران جوہري مسئلے كے منطقي اور پرامن حل ہونے پر اميد كا اظہار كرتے ہوئے انہوں نے اس موقع پر كہا كہ تاہم جوہري مسئلے حل ہونے كا مطلب يہ نہيں كہ باقي مشكلات بھي حل ہوں بلكہ دسيوں اور مشكلات ہماري راہ ميں پڑي ہيں جسے مشتركہ كوششوں كے ذريعے حل كرسكتے ہيں.
انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ اتحاد، يكجہتي اور ايك دوسرے كے لئے قرباني دينے سے مشكلات پر قابو پايا جاسكتا ہے تاہم اس حوالے سے رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ اي كي بے دريغ حمايت اور حكومت كي پشت پناہي بھي اپني جگہ قائم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲