اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے ایران پر مسلط کردہ جنگ میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کے دوران علاقے اور دنیا میں رونما ہونے والے دیگر انقلابوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے دیگر انقلاب اسلامی تعلیمات کے فقدان کی وجہ سے ناکام ہوئے تاہم ایران کا انقلاب اہل بیت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے اصولوں اور عوامی حمایت پر استوار ہے، لہذا یہ انقلاب زندہ ہے اور ہمیشہ زندہ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہیدوں اور ان کے اہل خانہ نے ایران کے اسلامی نظام کے اہداف کی ترویج میں ہمیشہ ثابت قدم ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ جس معاشرے کی بنیاد جہاد اور ایثار پر رکھی گئی ہو، وہ معاشرہ کبھی بھی ذلت اور خواری سے دوچار نہیں ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے اسلامی نظام کی پیشرفت اور اس کی سائنسی ترقی بھی شہیدوں کی جدوجہد اور رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات اور رہنمائی کے ذریعے ہی ممکن ہو سکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲