اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ ابنا۔ ایرانی وزیر صنعت،کان کنی اور تجارت نے کہا ہے کہ صدر مملکت 'حسن روحانی' کی قیادت میں موجودہ حکومت کے دور میں آٹھ ہزار سے زائد صنعتی منصوبوں کو شروع کیا گیا ہے.
يہ بات ايراني وزير 'محمد رضا نعمت زاده' نے گزشتہ روز تہران ميں صنعتي امور كے حوالے سے ايك كانفرنس ميں خطاب كرتے ہوئے كہي.
انہوں نے اس موقع پر مزيد كہا كہ انتظاميہ كي جانب سے ملك كي صنعتي شعبے كي ترقي كے حوالے سے اب تك اس سلسلے ميں انمول پيش رفت كي ہے.
آٹھ ہزار صنعتي منصوبے جن ميں سے كچھ اب تكميل كے مراحل ميں ہيں گزشتہ 22 ماہ كے دوران ملك ميں مثبت پيشرفت كو ظاہر كرتے ہيں.
وزير كان كني و تجارت نعمت زادہ نے مزيد كہا كہ پيداوار اور برآمدات كو بڑھانے كے لئے ملك بھر ميں چھوٹے اور درميانے درجے كے صنعتي يونٹس كي توسيع كرني چاہيے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲