26 جون 2015 - 20:48
تیونس؛ غیرملکی سیاحوں کے ہوٹل میں دھماکہ، ۲۷ افراد جانبحق

تیونس میں غیر ملکی سیاحوں کے ہوٹل پر دہشت گردانہ حملے میں بعض ذرائع کے مطابق ستّائیس افراد ہلاک ہو گئے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق جمعے کے روز مسلح عناصر نے شہر سوسہ میں واقع امپریال مرحبا ہوٹل پر حملہ کر دیا- موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے کے بعد سیکورٹی فورس اور حملہ آوروں کے درمیان لڑائی شروع ہوئی- اس رپورٹ میں تیونس کی وزارت داخلہ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ کئی افراد کو اس فائیو اسٹار ہوٹل کے قریب واقع ساحل پر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا- تیونس میں مارچ کے مہینے میں "باردو" میوزیم پر حملے کے بعد سے ہنگامی حالت کا نفاذ جاری ہے- اس حملے میں متعدد غیر ملکی ہلاک ہو گئے تھے- جمعے کے روز تیونس کے ایک غیر ملکی ہوٹل پر دہشت گردانہ کاروائی کے ساتھ ہی فرانس میں بھی ایک کارخانے پر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا- اس حملے میں دہشت گردوں نے ایک شخص کا سر قلم کر دیا جبکہ متعدد دیگر افراد کو زخمی کر دیا-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲